[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے محسن لغاری، ن لیگ کے عمار اویس لغاری، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی اور دیگر کے درمیان مقابلہ ہے۔

حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید آلات سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 راجن پور میں پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہے۔

اس ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 ہے۔

حلقے میں میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 495 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 709 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 193 میں 237 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز کے 200 جوان بھی کوئیک رسپانس فورس ڈیوٹی پر ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 193 میں 11 امیدوار مدمقابل ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا انتخابی عمل میں خلل ڈالنے پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے این اے 193 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورِ تحال اور تھریٹس کے پیشِ نظر درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *