فوٹو اسکرین گریب

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں تین منزلہ عمارت کے اوپر کے دو فلور گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پٹیل پاڑہ میں فٹ بال گراؤنڈ کے قریب عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا، ملبے سے مزید 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 5 افراد موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملبے سے نکالے گئے 2 زخمی دم توڑ گئے، جبکہ 3 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *