[ad_1]

عدلیہ کا احترام کرنا چاہتے ہیں مگر دیوار سے نہ لگایا جائے، عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ن لیگ عدلیہ کا احترام کرنا چاہتی ہے مگر دیوار سے نہ لگایا جائے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے سوال کیا کہ آخر ضد کس بات کی ہے کہ کچھ ججوں کو بینچ میں شامل کیا جائے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آڈیو سامنے آ چکی اور ان کے خلاف ریفرنس بھی آ چکا، کل خاندانی ذرائع سے میڈیا پر صفائیاں دی گئیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان، ان کی بیگم اور گوگی پاکستان کو لوٹ کر کھا گئے، اب نیب نے بلایا ہے تو جائیں، اپنی بیگم کا ہاتھ پکڑ کر جواب دیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ایک طرف جیل بھرو ہے، دوسری طرف ڈوب مرو ہے، ایک طرف جیل جاتے ہیں، دوسری طرف ضمانتوں کی درخواستیں دے رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *