فوٹو: فائل

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے معاملے میں اقلیتی برادری نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں درخواست سیموئیل پیارا کی جانب سے دائر کی گئی۔ 

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے مسیحی برادری کے حقوق بھی جڑے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ صدر پاکستان کی دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی دی گئی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔

درخواست گزار میں موقف اپنایا گیا کہ 9 اپریل مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کا دن ہے، دونوں صوبوں کی مسیحی برادری ایسٹر کے تہوار میں مصروف ہو گی۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ 7 اپریل کو گُڈ فرائیڈے کا دن بھی مقدس دن ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ دونوں صوبوں میں 7 یا 9 اپریل کو عام انتخابات نہ کروائے جائیں۔

یہ بھی استدعا کی گئی کہ مسیحیوں کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کو ازخود نوٹس میں فریق بنایا جائے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.