وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کیماڑی ٹرک اڈے پر انسداد پولیو کی آگاہی کےلیے ٹرک آرٹ منصوبے کے افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالحمید جمانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب شیخ بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ میری وزارت کے دوران صرف 20 پولیو کیسز سامنے آئے۔ 15 ماہ کی عمر تک کے بچے پولیو سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں، اب بھی آگاہی کی کمی ہے، کچھ لوگ اور قبائل اب بھی ویکسین سے منع کر دیتے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ 60 سے زائد پولیو رضاکار شہید ہوچکے ہیں، بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نمونے بھی منفی آئے ہیں، علی محمد گوٹھ کی تمام فیکٹریاں سیل کردی گئیں، ایف آئی آر درج بھی کروائی گئی۔

وفاقی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ دوا ساز کمپنیوں سے دو بار اجلاس کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ہر چیز کی قیمت بڑھی، ہم نے 40 فیصد قیمتوں کو کم کرایا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ دواؤں کو فارمولے کے نام سے بیچنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، دوا ساز کمپنیوں نے کہا ہے کہ فارمولے کا نام لمبا ہوتا ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ 9ویں کلاس کے میٹرک فیل لوگ میڈیکل اسٹور چلا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ ہر سطح پر انسداد پولیو کی آگاہی پھیلانی ہے، گزشتہ 5 ماہ سے پولیو کا ایک بھی کیس ملک میں رپورٹ نہیں ہوا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *