[ad_1]

بی آر ٹی گرین لائن، اورنج لائن موبائل ایپ سے منسلک، موبائل سے ٹکٹ کی خریداری ممکن

بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) گرین لائن اور اورنج لائن کو موبائل ایپ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، کراچی کے شہری موبائل ایپ کے ذریعے بھی ٹکٹ خرید سکیں گے۔

جی ایم گرین لائن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ بھی ریچارج ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے پر کام جاری ہے، سندھ حکومت نے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کا روٹ ناگن چورنگی تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد گرین لائن کی سواریوں میں اضافہ ہوا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *