[ad_1]

چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو
چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عدلیہ ہی اس وقت عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، امید ہے عدلیہ آئین کی بالادستی کے لیے تاریخی فیصلہ دے گی۔

لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے محمودالرشید، جلیل شرقپوری، احمد نواز اور دیگر نے ملاقاتیں کیں، محمودالرشید، جلیل شرقپوری نے ان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر پھول پیش کیے۔

پرویز الہٰی نے الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا خیرمقدم کیا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے، حقیقی آزادی اور پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی ناکام سیاست بچانے، مخالفین پر دباؤ کے لیے جھوٹے مقدمے درج کرا رہی ہے، نااہل حکمران ملک کی معیشت اور امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کی کارروائیاں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، اب عوام کو عمران خان نے شعور دے دیا اور وہ بیدار ہو چکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی اور نگراں حکومت یاد رکھے ان کو پنجاب اور کے پی میں الیکشن 90 دن میں کروانے ہوں گے، صدر عارف علوی نے تاریخ دے کر بے مثال کام کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *