[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سے مقابلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا دہشت گردوں سے مقابلہ لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ ڈاڈیوالہ کےعلاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقابلے سے قبل دہشت گرد پولیس چوکی عباسیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *