[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی فوڈ اسٹریٹ کے لیے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔

عدالت نے برنس روڈ کے مکینوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے انتظامیہ کو دو دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کے لیے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جا سکتے۔

عدالت عالیہ نے سڑکوں اور فٹ پاتھ سے تمام تجاوزات بھی فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی بندش سے ایمبولینس کو بھی راستہ نہیں ملتا، شام کے اوقات میں اہل علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ برنس روڈ کی بندش سے لیاقت آباد، ملیر سے ٹاور تک ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ شام کے اوقات میں برنس روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند نہ کی جائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *