[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

چیئرمین نیب کے عہدے سے مستعفی ہونے والے آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں مداخلت برداشت نہیں کرتا۔

چیئرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹر میں الوداعی خطاب میں کہا کہ مجھے کہا گیا کہ فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں شخص کو پکڑ لو، اس کے پاس ایک پلاٹ ہے، اپنی اربوں روپے کی پراپرٹی اور ایک پلاٹ والے کو پکڑ لوں؟

انہوں نے کہا کہ نیب افسران سے کہتا ہوں کہ آئین کو مانیں اور اداروں کی بات نہ سنیں، نہ کچھ لے کر آیا تھا اور نہ ہی کچھ لے کر جا رہا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کے 99 فیصد لوگ اچھے ہیں، ایک فیصد میں مسئلہ ہے، نیب افسران غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات نہ مانیں۔

آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ ملک کے دو صوبوں میں آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں اور آنے والی نئی حکومتوں کو تسلیم کریں، نیب کو ایمانداری سے چلایا ہے، کسی کی مداخلت قبول نہیں کی۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور کر لیا، پی ایم آفس

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

پی ایم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ پیش کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *