[ad_1]

وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک—فائل فوٹو
وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک—فائل فوٹو

ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے پاکستانی وفد نے آذربائیجان کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آزربائیجان کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آذربائیجان سے ادھار پر تیل اور ایل این جی کی فراہمی پر بات کر رہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک ایل این جی کارگو خریدنا چاہتا ہے جس کے لیے پاکستانی حکام آذربائیجان کی حکومتی کمپنی سوکار سے بات چیت کر رہے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود بھی وزیرS پیٹرولیم کے ہمراہ ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *