فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے کوئی کال نہیں دی گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کو نہیں بلایا گیا، از خود ہزاروں کی تعداد میں عوام پہنچے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کے عدالت پیشی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کارکنوں کو لاہور ہائیکورٹ پہنچںے کا پیغام جاری کیا۔

یہ پیغام ٹرینڈ بن کر چلا اور تحریک انصاف کے کارکن لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے چلایا گیا ٹرینڈ لاہور ہائیکورٹ میں رش لگنے کی وجہ بھی بنا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *