[ad_1]

تصاویر بشکریہ گوگل
تصاویر بشکریہ گوگل

کراچی پولیس آفس پر حملے کی تفتیش تیز ہو گئی، حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش میں رات گے مزید چھاپے مارے گئے۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع مطابق سی ٹی ڈی نے افغان بستی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر مخصوص مکان پر کئی گئی۔

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ زیرِ حراست افراد سے کچھ موبائل سمز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جیو فینسنگ میں 100 میں سے 12 بند نمبروں کو سموں سے میچ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جیو فینسنگ میں حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا، جن میں سے 10 سے 12 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ17 فروری کی شب کراچی پولیس ہیڈ آفس پر ہونے والے حملے میں تمام دہشت گرد مارے گئے تھے۔

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والوں کے جوابی ایکشن کے دوران 1 دہشت گرد نے عمارت کی چوتھی منزل پر خود کو خودکش جیکٹ کے ذریعے اڑا لیا تھا جبکہ 2 چھت پر مارے گئے۔

واقعے میں پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت5 افراد شہید جبکہ 17 زخمی ہوئے۔

حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں 2 پولیس اور 1 رینجرز اہل کار کے علاوہ 1 سینیٹری ورکر بھی شامل تھا، پانچویں زخمی اہلکار نے گزشتہ روز دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *