[ad_1]
کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) حکام نے سرچنگ کا عمل مکمل کرلیا۔
بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے جسم پر نصب 2 خودکش جیکٹس اور 8 دستی بم ملے ہیں، 5 دستی بم آر جی ڈی ون اور 3 اسٹن گرنیڈ تھے جبکہ دستی بم ناکارہ حالت میں ملے۔
بی ڈی ایس حکام کے مطابق ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم پھٹ نہیں سکے، آر جی ڈی ساختہ دستی بم میں 65 گرام بارودی مواد ہوتا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ کے پی او دفتر کی تمام منزلوں کی سرچنگ بھی کرلی گئی ہے، دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی بھی مکمل چیک کی گئی۔
بی ڈی ایس ذرائع کے مطابق ایک دہشت گرد نےخود کو دھماکے سے اڑایا، مارے گئے 2 دہشت گردوں نے بھی خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔
ذرائع بی ڈی ایس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے برآمد خودکش جیکٹس 8 سے 10 کلو وزنی تھی۔
[ad_2]