اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر چھوڑے گئے 2500 ڈالرز افغان مسافر کو واپس کر دیئے گئے جبکہ لاہور کے ہوائی اڈے پر بھی گمشدہ اشیاء مسافروں کو واپس کر دی گئیں۔

زیورات، نقدی، قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان ان مسافروں کے حوالے کیا گیا ہے۔

لاہور ایئر پورٹ پر ایک مسافر کو اس کی جو اشیاء واپس کی گئیں ان میں سونے کی چوڑی (مالابار گولڈ اور ڈائمنڈز)، سونے کی ایک چین مع لاکٹ، برانڈڈ کلائی کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی چیزیں شامل تھیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ: گمشدہ 2500 ڈالرز افغان مسافر کو واپس مل گئے

مذکورہ مسافر لاہور ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہوئے اپنا بیگ ٹرالی میں چھوڑ گیا تھا۔

ادھر اسلام آباد ایئر پورٹ پر 1 افغان شہری اپنا بیگ بھول گیا تھا جس میں 2500 امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی ساڑھے 6 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تھی۔

مذکورہ مسافر اسلام آباد سے دوحہ جاتے ہوئے بین الاقوامی روانگی میں ایف آئی اے کے امیگریشن کاؤنٹر پر اپنا بیگ بھول گیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے تصدیق کے بعد بیگ مسافر کے بھیجے ہوئے نمائندے کے حوالے کر دیا گیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *