تصویر بشکریہ اسٹیل ٹاؤن پولیس

کراچی کی اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سومار گوٹھ میں مقابلے میں 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹے گئے 15 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 پستول اور لوٹی ہوئی رقم 15 لاکھ روپے برآمد ہوئی ہے۔

مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت گینگ نے 6 فروری کو گلشنِ حدید سے واردات میں 47 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں میں محمد سجاول، امیر خان، محمد شاہد، محمد صابر اور غلام محمد شامل ہیں۔

گرفتار ڈاکوؤں کے 2 ساتھی شعیب اور معین موقع سے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش شاہ لطیف ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، اورنگی ٹاؤن اور کراچی کے دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *