[ad_1]

جیل بھرو تحریک 24 گھنٹےکے نوٹس پر شروع کرسکتے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنانے کی تحریک چلا رہی ہیں۔

زمان پارک لاہور میں اسد عمر اور حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری جیل بھرو تحریک کی تیاری مکمل ہے، جو صرف 24 گھنٹے کے نوٹس پر شروع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جا رہا ہے، گورنر نہیں مان رہے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، ججز پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدلیہ کو شہری حقوق کے تحفظ پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دباؤ کسی کا بھی آسکتا ہے، ذمے داری فیصلہ کرنے والے پر آئے گی، آئین کو بھی سبوتاژ کر دیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہو گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *