[ad_1]

حیدرآباد: اسکول میں گر کر جاں بحق ہونے والی طالبہ کا پوسٹ مارٹم مکمل

حیدر آباد میں اسکول کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہونے والی طالبہ کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں موت اونچائی سے گر کر سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی ہے۔

ذرائع سول اسپتال حیدر آباد کے مطابق احتیاطی طور پر لڑکی کا ڈی این اے بھی لے لیا ہے۔

رشتے دار مختیار ناریجو کا کہنا ہے کہ لڑکی کا گھرانہ خوشحال ہے، گھر میں کوئی تنازع نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو تحقیقات کرنی چاہیے کہ ایسا کیا ہوا کہ لڑکی نے انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

حیدر آباد کے اسکول میں تیسری منزل سے گرنے والی طالبہ کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد سانگھڑ روانہ کردی گئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *