[ad_1]

وزیراعظم آزاد کشمیر کے رویے پر پی ٹی آئی سینیٹرز کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹرز نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کے صحافی سے برتے گئے رویے پر ردعمل دیا ہے۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ صحافی کو سخت سے سخت سوال پوچھنے کا حق آئین اور قانون دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی کو سوال کرنے سے روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی فعل ہے۔

سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے الفاظ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتہائی غلیظ الفاظ کے استعمال پر میں وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا دفاع نہیں کرسکتا۔

سینیٹر سیف اللّٰہ نے کہا کہ تنویر الیاس کے صحافی کو گالیاں دینے کے معاملے کو پارٹی اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم تنویر الیاس صحافی کے سوال کا جواب نہ دے سکے تو بھارتی ایجنسی ’را‘ سے پیسے لینے کا الزام لگا دیا۔

نمائندہ جیو نیوز حیدر شیرازی نے جب تنویر الیاس سے ثبوت مانگے تو انہیں گالیاں دینا شروع کردیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *