[ad_1]

عارف علوی—فائل فوٹو
عارف علوی—فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عالمی سطح پر پیدل سفر کرنے والے پاکستانی کھرل زادہ کسرت رائے نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کھرل زادہ نے کہا کہ پیدل سفر کر کے مختلف سماجی مسائل پر آگاہی پیدا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امن، انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی جیسے موضوعات پر پیدل سفر کیا، سماجی موضوعات پر آگاہی کے لیے اب تک 16 ہزار کلومیٹر سے زائد پیدل سفر کیا۔

صدر مملکت نے پیدل سفر کے ذریعے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر کھرل زادہ کو سراہا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بریسٹ کینسر، پولیو، خصوصی افراد سے متعلق بھی آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

کھرل زادہ کسرت رائے نے پیدل سفرمیں سہولت کے لیے حکومتی تعاون کی درخواست کی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *