[ad_1]

شبلی فراز نے 22 اگست 2022 کو عمران باجوہ خفیہ ملاقات کی تصدیق کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے 22 اگست 2022 کو عمران خان اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خفیہ ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔

ایک انٹرویو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملاقات عمران خان کی خواہش پر نہیں بلکہ جنرل باجوہ کی خواہش پر ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اور باجوہ کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی تھی، ملاقات کو خفیہ رکھنا پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے جنرل باجوہ سے فری اینڈ فیئر الیکشن کی بات کی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *