[ad_1]
عدالت سے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ریلیف ملنے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر مشاورت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ابتدائی مرحلے میں اپوزیشن لیڈر کے لیے 4 ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ متوقع اپوزیشن لیڈر کے 4 ناموں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے طاہر صادق، نصر اللّٰہ رضا، منزہ حسن اور نوشین حامد کے ناموں پر غور کیا گیا۔
[ad_2]