[ad_1]
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی معطلی کے بعد تحریکِ انصاف کے ارکان آج 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی کیفے ٹیریا یا سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اکٹھے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان عدالتی تحریری فیصلہ ملنے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے ایوان میں جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان 43 ارکان کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف کے یہ ارکان گزشتہ روز اور آج صبح سویرے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 43 پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ارکانِ اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
[ad_2]