لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جوڈیشل افسران دینے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل افسران کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران تعیناتی کے معاملے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

رجسٹرار عدالت عالیہ لاہور نے خط میں کہا کہ چیف جسٹس کے احکامات کے مطابق الیکشن پر جوڈیشل افسران کی فراہمی سے قاصر ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ ہم بہت بھاری دل کے ساتھ آپ سے معذرت کرتے ہیں، پنجاب میں اس وقت 13 لاکھ 12 ہزار سے زائد زیر التوا کیسز ہیں۔

رجسٹرار خط میں بتایا کہ پنجاب میں پہلے ہی جوڈیشل افسران کی کمی کا سامنا ہے، ان افسران کی الیکشن کے لیے فراہمی سے کیسز کا التوا مزید بڑھ جائے گا۔

عدالت عالیہ لاہور کے رجسٹرار نے خط کے متن میں مزید کہا کہ اس وقت پنجاب میں 825 جوڈیشل افسران کی کمی ہے، الیکشن کمیشن کو جوڈیشل افسران کی فراہمی سے زیر التوا کیسز کی صورتحال مزید خراب ہوگی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *