[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

احتساب بیورو آرڈیننس نے حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔

سپریم کورٹ میں حالیہ نیب ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں وزیرِ اعظم شہبازشریف، آصف زرداری اور نواز شریف شامل ہیں۔

فائدہ اٹھانے والوں میں فرزانہ راجہ، یوسف رضا گیلانی، سبطین خان، آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور عبدالغنی مجید بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیرِ اعظم شوکت عزیز، ظفر گوندل، صادق عمرانی، نواب اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی اور اسفند یار کاکڑ کو بھی نیب ترامیم سے فائدہ پہنچا ہے۔

سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر، شیر اعظم وزیر بھی نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *