[ad_1]

توشہ خانہ کیس: فردِ جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 21 فروری کو عدالت طلب

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 21 فروری کو طلب کرلیا۔

عمران خان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا ہے۔

عدالتی اوقات کے اندر الیکشن کمیشن کے وکلا مقدمے کی تمام کاپیوں کی تصدیق نہ کرا پائے۔

الیکشن کمیشن وکیل مقدمے کی تصدیق شدہ کاپیاں عمران خان کے وکلا کو آج فراہم نہ کر پائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو آئندہ سماعت پر تمام تصدیق شدہ کاپیاں عمران خان کے وکلا کو مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کے وکلا نے آج مقدمے کی تصدیق شدہ کاپیاں مہیا کرنے کی استدعا کی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *