[ad_1]
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے تین لاپتا شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر عدالت کا اظہاراطمینان کیا ہے۔
لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ اللہ کا شکر ہے، طویل عرصے سے لاپتا تین شہری گھر واپس آگئے۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ عدالت کی کاوشوں سے اب لاپتا افراد واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔
عدالت نے تینوں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں پولیس رپورٹ کے بعد نمٹادیں۔
واضح رہے کہ شہری شبیر اللہ خان، شہزور اور شہیر کافی عرصے سے لاپتا تھے۔
[ad_2]