[ad_1]
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے پولیس نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان تاجروں سے بھتہ لینے میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو 2 کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا۔
ہفتہ کے روز دھنی بخش گوٹھ سے ملنے والا اسلحہ بھِی ملزمان نے چھپایا تھا، ملزمان ٹریننگ کے لیے متعدد بار افغانستان بھی جاچکے ہیں۔
گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم کے نام پر تاجروں سے بھتہ بھی لیتے تھے اور بھتہ نہ دینے پر تاجروں پر فائرنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں احمد عرف بشیر اور نعمت اللّٰہ شامل ہیں۔
[ad_2]