[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پر پابندی لگا دی۔

نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی چیف سیکرٹری، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی۔

اعظم خان کے مطابق سیاسی رہنماﺅں کے سیکیورٹی گارڈز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پہنے ہوتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرح یونیفارم پہننا غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے یونیفارم قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے واضح طور پر مختلف ہوں، یکساں یونیفارم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ابہام کا باعث بنتا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *