[ad_1]

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سندھ کے علاقے مٹیاری سے گرفتار

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری بائی پاس سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کےمطابق گرفتاری کے وقت محمد خان بھٹی اپنے عزیز کے ساتھ گاڑی میں کراچی جارہے تھے۔

ایس ایس پی مٹیاری نے محمد خان بھٹی کو حراست میں لیے جانے سے انکار کیا۔

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے محمد خان بھٹی کی سرکاری رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر ان کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی نفری گھر میں داخل ہوئی اور ملازمین سے موبائل فون بھی لے لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے محمد خان بھٹی کی سرکاری رہائشگاہ سے ملازم نبیل کو حراست میں لے لیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا ملازم نبیل سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر ڈیوٹی پر تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس محمد خان بھٹی کے سرکاری گھر سے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی لے گئی۔

اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان پرویز الہٰی نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *