[ad_1]

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو نے ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 514 ہو گئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ترک نائب صدر کا اس حوالے کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئے زلزلے سے اموات کی تعداد 284 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد غازیانتپ اور حاطے ایئر پورٹ پر سول پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

زلزلے سے ترکیہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 440 بتائی جا رہی ہے۔

ادھر شام میں زلزلے سے اموات 230 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 600 ہو گئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *