[ad_1]
دبئی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت دبئی کے مقامی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق پرویز مشرف کا جسدِ خاکی ساڑھے 11 بجے دن پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
میت پاکستان لے جانے کے لیے یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے نے این او سی جاری کر دیا ہے۔
ڈاکٹرز نے پرویز مشرف کی میت پاکستان پہنچائے جانے کے بعد فوری تدفین کا مشورہ دیا ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف کی میت کے ہمراہ ا ن کی اہلیہ صہبا، بیٹا بلال اور بیٹی بھی پاکستان جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔
پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پرویز مشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
[ad_2]