[ad_1]
تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کرلیں، ہم چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتقامی کارروائی کرکے اپنے لیے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ فواد چوہدری کے بعد شیخ رشید کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔
دوسری جانب فواد چوہدری بھی حکومت پر برس پڑے، جہلم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ من گھڑت مقدمات کے ذریعے پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ہر وقت حاضر ہیں، ملکی حالات کا واحد حل عام انتخابات ہیں۔
[ad_2]