[ad_1]
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں۔ پانچ روزہ دورے میں جنرل عاصم منیر برطانوی وزارت دفاع کے حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ پانچویں یوکے پاک اسٹیبیلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے مشترکہ میزبان برطانیہ کے آرمی چیف سرپیٹرک سینڈرز ہوں گے۔
پانچویں یوکے پاک اسٹیبیلائزیشن کانفرنس کا موضوع جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام، جغرافیائی سیاست دیگر چیلنجز کی واپسی ہے۔
پاک اسٹیبیلائزیشن کانفرنس 5 سے 8 فروری تک ولٹن پارک میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جنرل منیر اپنے دورے کے اختتام پر ایک سیکیورٹی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔
آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہے، جس کی دعوت برطانوی وزارت دفاع نے دی ہے۔
[ad_2]