[ad_1]
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت پاکستان کے کر جانے کے لیے مرحوم کے اہلِ خانہ نے قونصل خانہ دبئی میں درخواست جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت لینے کے لیے پاکستان سے طیارہ کل صبح دبئی پہنچے گا۔
خصوصی طیارہ نور خان ایئر بیس سے دبئی کے المکتوم ایئر پورٹ پہنچے گا۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے علیل رہنے کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔
سابق صدر کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی کے اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔
جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے دبئی کے امریکن اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
[ad_2]