مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جتنا جلدی تحریک انصاف کو ریلیف ملتا ہے کسی کو نہیں ملتا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے پوچھا کہ کیا فواد چوہدری کو ن لیگ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو گالیاں اور دھمکیاں دیں؟

انہوں نے کہا کہ پوچھتا ہوں کیا شیخ رشید کو ن لیگ نے کہا تھا کہ ایسا بیان دیں؟ مریم نواز کو بیٹی اور والد کے سامنے گرفتار کیا گیا تھا، شاید اُس وقت ان کو خیال آجاتا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کہاں دو، دو سال کی جیلیں اور کہاں دو دن کی جیل، یہاں تو دن نہیں شروع ہوتا اور یہ رہا ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو دھمکیاں، گالیاں دے رہے ہیں گھر پر حملہ آور ہیں ان کو ریلیف مل رہا ہے، جتنا جلدی تحریک انصاف کو ریلیف ملتا ہے کسی کو نہیں ملتا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف کسی نامعلوم نے پرچہ نہیں کیا، جو ہمارے خلاف ہوتے تھے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر اتنا کمزور الیکشن کمیشن ہو، جسے دھمکی دینے والا 48 گھنٹے بعد رہا ہوجائے تو ایسا ای سی پی کیا انتخابات کرائے گا؟

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن کی رٹ نہیں ہوگی تو صاف شفاف انتخابات کیسے ہوں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کی تیاری شروع کردی، مریم نواز نے ملک کے دورے شروع کردیے، الیکشن جب بھی ہوں، ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *