راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کو سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست موصول ہوگئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر شیخ رشید کے الفاظ سنے۔

درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید کے نازیبا الفاظ سے ساتھیوں میں اشتعال پیدا ہوا۔

راولپنڈی کے تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست صدر پیپلز پارٹی یو سی 28 توصیف بٹ نے دی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *