ملک میں سر اٹھاتی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بھی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر تمام سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کرلیا، تمام قومی سیاسی قائدین کو اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔ وزیراعظم نے عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلایا ہے۔

اجلاس میں پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے پر غور  کیا جائے گا، اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی غور ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ عمران خان کریں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *