فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مری پولیس نے شیخ رشید کو موٹر وے سے گرفتار کیا ہے۔

شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ شیخ رشید احمد کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے، انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔

راشد شفیق نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرکے لے جایا گیا ہے۔

شیخ رشید کے بھتیجے کا کہنا ہے کہ چھاپے کے موقع پر گھر کے ملازمین کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات میرے پاس یہ ہیں کہ شیخ رشید کو آبپارہ تھانے لے گئے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *