[ad_1]

سب کو فکر ہے عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے، پرویز الہٰی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وفاق ہو یا نگراں سیٹ اپ، سب کو فکر ہے کہ عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے۔

لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی نے سابق مشیر وسیم خان بادوزئی سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور امن وامان کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران گفتگو سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کی ترجیح امن و امان کا قیام نہیں، صرف سیاسی انتقام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف دہشت گرد حملے کررہے ہیں، دوسری طرف سیاسی مخالفین کو قید کیا جا رہا ہے۔

پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت ہو یا نگران سیٹ اپ، سب کو فکر ہے کہ عمران خان کو کیسےمائنس کرنا ہے جبکہ عوام پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتقام کا ایجنڈا رکھنے والے سن لیں عمران خان کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، حکمران چاہیں تو الیکشن میں مقابلہ کرلیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ ہمارے دور کے اقدامات کو منسوخ کرنے میں مصروف ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ نگراں حکومت ڈھائی ماہ کی مہمان ہے، ان کے تمام غیر آئینی اقدامات ریکارڈ ہو رہے ہیں، جو قانون سے تجاوز کر رہا ہے وہ قانون کے شکنجےمیں آکر رہے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *