[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 115 افغان قیدی رہا کردیے گئے، جیل حکام کے مطابق افغان قیدیوں کو بسوں کے ذریعے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔

افغان قیدیوں کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا، تمام افغان قیدی گزشتہ دو سے تین ماہ سے جیل میں تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغان قیدیوں پر غیر قانونی رہائش سمیت مختلف مقدمات تھے، رہائی پانے والوں میں ایک افغان خاتون بھی شامل ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *