[ad_1]

چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار ہیں: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر برقرار ہیں۔

فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے فارغ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کو نیا صدر بنا یا گیا تھا۔

اسی اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو مرکزی سیکریٹری جنرل بنایا گیا تھا۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے مذکورہ اجلاس کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کے فیصلوں کو مسترد کر دیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *