[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے پر مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو جلادیا گیا۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ شہزاد سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیرِ علاج ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز شیر شاہ پر رینجرز اہلکاروں کے پاس ایک شخص زخمی حالت میں پہنچا جس نے دعویٰ کیا کہ اسے ڈکیتی مزاحمت پر پیٹرول چھڑک کر جلایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد کے اہلخانہ کے مطابق وہ نشے کا عادی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کا 40 فیصد جسم جھلسا ہوا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *