فائل فوٹو

کراچی میں نارتھ ناظم آباد میں سپر اسٹور میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھادی گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ کے ایک سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

فائر بریگیڈ کا ایک فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے پہنچا اور کچھ دیر بعد آگ بجھا دی گئی۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے باعث سپر اسٹور کا بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *