[ad_1]

جعلی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے کراچی پر قبضے کی کوشش کی گئی، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جعلی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے کراچی پر قبضے کی کوشش کی گئی۔ جو جیتے وہ ہماری خیرات کی وجہ سے جیتے۔

انہوں نے یہ بات ڈی ایم سی کورنگی کے زیر اہتمام کتب میلہ کے اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو میں کہی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ علم سب کے لیے ہے اور سب تک پہنچنا چاہیے۔ علم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، علم ہے جو ظلم سے انکار سکھاتا ہے۔ 

 انہوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ جعلی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے کراچی پر قبضے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی خیراتی دواخانہ نہیں جو جیتے ہیں وہ ہماری خیرات کی وجہ سے جیتے ہیں، ہم نے الیکشن نہیں لڑا تو عوام نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ 



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *