[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ سے 39 لاشیں نکال لی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم ندیم کے مطابق حادثے کی جگہ سے 4 زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حمزہ انجم ندیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ کوچ سے نکالی گئی لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں جن کا شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریسکیو کا عمل 1 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے جو کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے۔

چینکی اسٹاپ کے قریب مذکورہ مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *