[ad_1]
بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری، حادثے کا شکار گاڑی میں سے 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی، حادثے کے بعد مسافر کوچ کو آگ لگ گئی، کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اطلاع پر فائر بریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ سے دو لاشیں نکال لی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر بیلا کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔
[ad_2]