[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کمرشل پرواز میں ابوظبی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئیں۔

اس پرواز میں میڈیکل ایمرجنسی کے باعث ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 264 کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا جسے سہہ پہر 3:05 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

اسی پرواز میں سوار ایک مسافر محمد ہارون کو دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث  پرواز کی روانگی روک دی گئی تھی اور میڈیکل ٹیم نے طیارے میں داخل ہوکر مسافر کا طبی معائنہ کیا جسے بعد میں طیارے سے اتار کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اب یہ پرواز ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد ابوظبی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *