[ad_1]
سندھ ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالتِ عالیہ نے 10 دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بابر غوری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جو عدالت نے معطل کر دیے۔
بابر غوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے۔
حفاظتی ضمانت کی درخواست بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بابر غوری 30 جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گے، وہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
[ad_2]