[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نازیبا گفتگو کی مذمت کرتی ہوں۔

ایک نجی چینل پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے کہ پرویز الٰہی فواد چوہدری پر الزام لگائیں کہ ہمیں حکومت کرنے دیں کیونکہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب رہنا تھا۔

حبا فواد نے کہا کہ پرویز الٰہی الزام لگا رہے ہیں کہ فواد چوہدری نے اسمبلی تحلیل کروائی ہے، وہ پارٹی پالیسی کے ساتھ نہیں کھڑے، فواد چوہدری کا اس میں اپنا ذاتی مفاد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی تحلیل نہیں کرنی چاہیے تھی تو آپ تحریک انصاف کے نظریے اور پالیسی کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔

حبا فواد نے کہا کہ پرویز الٰہی کی گفتگو سے میرے اور میرے بچوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے کہا کہ جس طرح کی پرویز الٰہی نے زبان استعمال کی کیا انہیں اور ان کی عمر کو ججتا ہے، انہوں نے شرمناک رویہ اختیار کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *